- الإعلانات -

چین:سیاحوں کی بس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 42فراد ہلاک اور 31شدید زخمی

بیجنگ چین میں سیاحوں کی بس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 42فراد ہلاک اور 31شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع  کے مطابق صوبہ ہنان میں سیاحوں کی بس سڑک کنارے نصب بیریئر سے ٹکرا گئی جس کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی اور اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ کسی کو بھی بس سے نکلنے کا موقع نہ مل سکا۔ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بس کے تیل کا ٹینک لیک ہورہا تھا اسی دوران بس سڑک پر لگے ایک بیریئر سے ٹکرا گئی جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کرتحقیقات شروع کر دی ہیں۔