- الإعلانات -

جن دو ہزار ووٹرز کے حلف ناموں کو جعلی کہا گیا انہیں سامنے لے کر آئیں گے

لاہور: پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ این اے 122 میں دھاندلی کیخلاف الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کی مگر پٹیشن پر کارروائی کے بجائے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے کہنے پر الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے حلف ناموں کو جعلی قرار دلوانے پر تل گئی ہے۔ جس پر ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کی اس کارروائی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے جو انصاف کی فتح ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ عید کے بعد حکومت کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ علیم خان نے کہا کہ ِاین اے 122 میں جن دو ہزار ووٹرز کے حلف ناموں کو جعلی کہا گیا انہیں سامنے لے کر آئیں گے ۔ علیم خان نے اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اراکین جتنی بھی دھاندلی کرا لیں وہ انکے خلاف مقدمہ تک درج نہیں کرا سکتے۔