- الإعلانات -

پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو خطرناک نتائج کیلئے تیار رہنا چاہئے‘ شان

لاہور:  نامور فلمسٹار شان نے سیف علی خان کے پاکستان مخالف نظریات کا کھل کر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو خطرناک نتائج کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیف علی خان پاکستان کے بجائے بھارتی دہشتگردوں کی فکر کریں۔ سیف کو پاکستان میں ولن ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں انکے اپنے ملک میں دہشتگرد خاطر خواہ تعداد میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں کی حفاظت کیلئے کسی مارٹن لوتھر کنگ کی ضرورت ہے۔