- الإعلانات -

بھارت پاکستان میں دہشتگردی کا سلسلہ فوری بند کرے،عبدالباسط

نئی دہلی : بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوئے برابری کی بنیاد پر ہوں گے ، کلبھوشن یادیو کا پاکستان میں پکڑا جانا سنجیدہ معاملہ ہے ۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے ۔ کلبھوشن یادیو کا پاکستان میں پکڑا جانا نہایت سنجیدہ معاملہ ہے ۔ بھارت کے ساتھ جب بھی مذاکرات ہوں گے ، بغیر کسی شرط اور برابری کی بنیاد پر ہوں گے ۔ بھارت پاکستان میں دہشتگردی بند کرے ، پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کی وارننگ ، کلبھوش نیٹ ورک کے مزید کئی کارندے گرفتار کرلیے ۔  بھارت کیساتھ مذاکرات میں کوئی پیشگی شرط قبول نہ کرنے کا اعلان ۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے ساتھ مذاکرات کی کوئی جلدی نہیں ، چاہتے ہیں مذاکرات غیر مشروط اور برابری کی سطح پر ہوں ۔ عبد الباسط نے واضح کیا کہ پاک بھارت مسائل کا حل مسلہ کشمیر سے مشروط ہے ۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ جب بھی پاک بھارت مذاکرات ہوئے کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیکر ہوں گے ۔