- الإعلانات -

ومبلڈن ٹینس، نواک جاکووچ اور راجر فیڈرر تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

لندن:  ٹاپ سیڈ نواک جاکووچ اور نمبر تین سیڈ راجر فیڈرر حریف کھلاڑیوں کو شکست دے کر ومبلڈن اوپن ٹینس کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن اوپن کے دلچسپ مقابلے لندن میں جاری ہیں۔ ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں نواک جاکوچ کا مقابلہ فرانس کے ایڈریان مانارینو سے ہوا۔ سرب اسٹار نے چھ چار، چھ تین اور سات چھ سے کامیابی سمیٹ کر تیسرے راؤنڈ میں قدم رکھ دیئے۔ سات بار کے چیمپئن راجر فیڈرر نے برطانیہ کے مارکس ویلیز کو چھ صفر، چھ تین اور چھ چار سے ہرایا۔ ویمنز ایونٹ میں پولینڈ کی آگنیسکا رڈوانسکا نے یوکرائن کی کیٹریانا کوزلوا کو شکست دے دی۔ نمبر تین سیڈ رڈوانسکا کا پہلے راؤنڈ میں جیت کا سکور چھ دو اور چھ ایک رہا۔