- الإعلانات -

بان کی مون کا عبدالستار ایدھی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

نیو یارک: سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی سماجی انصاف اور انسانی ہمدردی کی زندہ مثال تھے . اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے عبدالستار ایدھی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی سماجی انصاف اور انسانی ہمدردی کی زندہ مثال تھے ۔ انہوں نے اپنی سادگی اور انسان دوستی سے بے شمار لوگوں کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا ۔ بان کی مون کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کی ہمدردیاں مرحوم کے خاندان اور پاکستان کے ساتھ ہیں۔