- الإعلانات -

کیا آپ جانتے ہیں بالی ووڈ کا نام کیسے پڑا

ممبئی:  بھارتی ہندوستانی فلم انڈسٹری کو ہم بالی ووڈ کے نام سے جانتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آخر بالی ووڈ نام کس طرح پڑا؟ یہ بات تو ہم سب کے علم میں ہے کہ ہالی ووڈ امریکہ کی ریاست لاس اینجلس کا ایک شہر ہے۔ یہی شہر امریکی فلم انڈسٹری کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ اس لئے وہاں کے سنیما کے لئے  ہالی ووڈ  لفظ بن گیا۔ لیکن بھارتی فلم انڈسٹری کو بالی ووڈ کیوں کہا جاتا ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ نام ہالی ووڈ کی نقالی میں اپنایا گیا ہے۔ بالی ووڈ میں آگے کا با بامبے لفظ سے آیا ہے اور باقی ليوڈ ہالی ووڈ سے لیا گیا ہے۔ اس طرح ہم نے اپنے سنیما کے لئے بالی ووڈ لفظ بنایا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ لفظ پورے بھارتی سنیما کے لئے بھی نہیں ہے۔ یہ تو صرف ممبئی سنیما کے لئے استعمال کیا جانے والا لفظ ہے۔ بالی ووڈ کی طرز پر ہی تامل فلم انڈسٹری کو ٹالی ووڈ کہا جاتا ہے جبکہ وہیں پنجابی فلم انڈسٹری کو پالی ووڈ کہا جاتا ہے۔