- الإعلانات -

پاکستان کی کشمیری رہنما برہانی وانی کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت

پاکستان نے بھارتی افواج کی جانب سے کشمیری حریت رہنما برہان وانی کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کی ہے۔ پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنائے۔پاکستان نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیری لیڈر برہان وانی کا ماورائے عدالت قتل قابل مذمت ہے۔ کشمیری حریت رہنماؤں اور شہریوں کا سرعام قتل بھارتی جارحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ اس قسم کے اقدامات کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبا نہیں سکتے۔ پاکستان کی جانب سے کشمیری حریت رہنماؤں کی نظربندی پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ پاکستان کشمیریوں کا حق خود ارادیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں چاہتا ہے۔