- الإعلانات -

چین میں طوفان اور شدید بارشوں نے تباہی مچا دی

چین میں طوفان اور شدید بارشوں نے تباہی مچارکھی ہے، رہائشی علاقوں کو بھاری نقصان پہنچا جبکہ چین کی موسمیاتی اتھارٹی نے اورنج الرٹ جاری کردیا ہے۔چین کے صوبے فوزیان میں سال کے پہلے طوفان نے Shishi شہر میں لینڈ فال کی صورتحال پیدا کردی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے باعث شدید بارشیں بھی جاری ہیں، جبکہ ہوا کی رفتار 100 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔Bandong کی منگنگ کاؤنٹی میں آنے والے طوفان کی وجہ سے سیلابی پانی کی سطح میں دو میٹر اضافہ ہوگیا، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے باعث کئی عمارتیں اور گاڑیاں زیر آب آگئیں، تاہم ریسکیو ذرائع دن، رات امدادی کاروائیوں میں مصروف رہے۔چین کی موسمیاتی اتھارٹی نے ملک کے جنوب اور جنوب مشرقی علاقوں میں اورنج الرٹ جاری کردیا ہے۔