- الإعلانات -

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا میڈیا ٹرائیل جاری

بنگلہ دیش دھماکوں کو بہانہ بنا کر بھارت میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کا میڈیا ٹرائیل جاری ہے،ساتھ ہی بھارتی حکومت نے ذاکر نائیک کے مالی اثاثوں کی چھان بین بھی شروع کردی ہے ۔ذاکر نائیک کے خلاف بھارتی میڈیا پر ایک طوفان کھڑا ہے، بھارتی حکومت نے ذاکرنائیک کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ان کے مالی اثاثوں کی چھان بین بھی شروع کردی ہے۔بھارتی تفتیشی اداروں نے ذاکر نائیک کے ممبئی میں موجود تعلیمی اداروں اور اسلامک ریسرچ فاونڈیشن کے فنڈز کے حوالے سے بھی تفتیش تیز کردی ہے۔ساتھ ہی ذاکر نائیک نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر اپیل کی ہے کہ ان کے مسلمان بہن بھائی میڈیا ٹرائل کے خلاف ان کو سپورٹ کریں