- الإعلانات -

جنرل راحیل شریف کی خدمات پر سلام پیش کرتے ہیں ، چانڈیو

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کاکہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف کی خدمات پر سلام پیش کرتے ہیں ،پاکٹ یونین سے ہوہشیار رہیں ، ثنا خوان ایوب ، ضیا اور مشرف کو بھی ملے مگر کچھ حاصل نہ ہوا، امید ہے جنرل راحیل فیصلہ کرنے میں اپنے نام کے تقدس اور احترام کو پیش نظر رکھیں گے ۔مولا بخش چانڈیو نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو زبردست خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نےدہشتگردی کے خلاف اچھا کام کیا،دہشتگردی کےخاتمےکیلئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو پتہ نہیں ہوتا اورآپ دہشتگردوں سےبرسرپیکارہوجاتے ہیں،ہم سب جنرل راحیل شریف کی صلاحیتوں کو مانتے ہیں ،جنرل راحیل نےوقت پرریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو ہم سب نےانہیں سلام پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اتنے بڑے منصب سےرضا کارانہ ریٹائرمنٹ کا اعلان جرات مندانہ فیصلہ ہے،اب جنرل راحیل کیلئے کون کیا اور کن مقاصد کیلئےکہہ رہا ہے یہ ڈھکی چھپی بات نہیں ،جنرل راحیل شریف لوگوں کےدلوں میں آپکی بڑی عزت اوراحترام ہےچانڈیو نے کہا کہ جنرل راحیل شریف اپنے اصولوں،نام کےتقدس کومدنظر رکھتےہوئےفیصلہ کریں ،میں کہتا ہوں پاکٹ یونین سے ہوشیار رہنا چاہیے،پاکٹ یونین آپ کی عزت اور ناموس کے دشمن ہے۔