- الإعلانات -

امریکی صدارتی امیدوار سینڈر کا ہیلری کی حمایت کا اعلان

ڈیموکریٹک امریکی صدارتی امیدوار برنی سینڈر نے ہیلری کلنٹن کی حمایت کا اعلان کردیا، امریکا پر حکمرانی کے لیے ڈیموکریٹس کی ہیلری کلنٹن اور ریپبلکن کے ڈونلڈ ٹرمپ آمنے سامنے آگئے۔برنی سینڈر کی حمایت کے بعد ڈیموکریٹک کی ہیلری کلنٹن اپنی پارٹی کی طرف سے امریکی صدارت کے لیے واحد امیدوار بن گئی ہیں جبکہ ری پبلکنز کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ میدان میں ہیں۔برنی سینڈر نے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے باقی کی انتخابی مہم میں ہیلری کلنٹن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا، امریکا میں 8نومبر کو ملک کا نیا صدر منتخب کیا جائے گا