- الإعلانات -

پاکستان کے ساتھ تعلقات امریکا کے وسیع تر مفاد میں ہیں: مارک ٹونر

واشنگٹن : امریکی دفتر خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کانگریس کی کمیٹی کی جانب سے پاکستان کی امداد روکنے کے مطالبے سے اتفاق نہیں کرتے. امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کر لیا ، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دہشت گردی کے حوالے سے اقدامات قابل ستائش ہیں ، کانگریس کی کمیٹی کی جانب سے پاکستان کی امداد روکنے کے مطالبے سے اتفاق نہیں کرتے ۔واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان امریکی دفتر خارجہ مارک ٹونر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی سے ناقابل تلافی نقصان اٹھا چکا ہے ۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان امریکا کا اہم اتحادی ہے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات امریکہ کے وسیع تر مفاد میں ہیں ۔ مارک ٹونر نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حوالے سے جنرل راحیل شریف کے اقدامات قابل ستائش ہیں ۔ تاہم مارک ٹونر نے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ کانگریس کی کمیٹی کی جانب سے پاکستان کی امداد روکنے کے مطالبے سے اتفاق نہیں کرتے ۔ ترجمان کا مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں کہنا تھا کہ یہ مسئلہ پاکستان اور بھارت نے مل کر حل کرنا ہے