- الإعلانات -

او آئی سی کیجانب سے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت

قاہرہ : اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کی جانب سے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ایاد امین مدنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے جس کو دبایا نہیں جا سکتا۔ بھارتی فوج نے کشمیریوں پر ظلم وستم کا بازار گرم کر رکھا ہےاس کو روکنا ہو گا۔ عالمی برادری کو کشمیر میں ظلم و ستم کی شفاف تحقیقات کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کشمیری شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے۔