- الإعلانات -

پاک فوج ‘اچھے اور برے’ طالبان میں کوئی فرق نہیں کر رہی: امریکا

واشنگٹن : امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا ہم تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستانی افواج دہشت گردوں کے قلع قمع کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں کر رہی ہے اور ہم اس کوششوں کو سراہتے ہیں . امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جو آپریشن کر رہا ہے ہم اسکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا پاکستانی افواج پر لگائے جانے والے ان الزامات میں کوئی حقیقت نہیں کہ وہ اچھے طالبان اور برے طالبان کے درمیان تفریق کر کے کارروائیاں کر رہی ہے ۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستانی افواج دہشت گردوں کے قلع قمع کے لیئے بلا امتیاز کارروائیاں کر رہی ہے اور ہم اس کوششوں کو سراہتے ہیں