- الإعلانات -

ترکی پاکستان سے سپر مشاق طیارے خریدے گا

وزارت دفاعی پیداوار کے ترجمان نے کہا ہے کہ ترکی بڑی تعداد میں پاکستان سے سپر مشاق طیارے خریدے گا۔وزارت دفاعی پیداوار کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ترکی کے ساتھ معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائیگی، ترکی پاک بحریہ کیلئے تیل بردار جہازبھی تیار کرے گا، نیوی کیلئے تیل بردار جہاز کی تیاری آئندہ ماہ اگست میں شروع ہو گی۔ترک کمپنی کیساتھ الخالد کلاس آگسٹا 90بی آبدوزوں کی وسط مدتی اپ گریڈیشن کا معاہدہ پہلے ہوچکا ہے۔ پاک ترک سپر مشاق ڈیل سے دوطرفہ روابط مزید مستحکم ہوں گے۔دفاعی سودے سے پاکستان کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہو گا، پاکستان کی دفاعی پیداواری صنعت مزید مضبوط ہو گی