- الإعلانات -

آزادکشمیرمیں پولنگ کے درمیان ہنگامہ آرائی کی کوشش

آزادکشمیر میں 21جولائی کوہونے والے عام انتخابات کےلئے فرائض انجام دینے والے سرکاری ملازمین آج اپنا حق رائے دہی استعمال کررہےہیں اور اس دوران احاطہ کچہری میرپورمیں سیاسی جماعت کے کارکنوں نے ہنگامہ آرائی کی کوشش کی جس پر کارروائی کرتے ہو ئے پولیس اور پاک فوج کے اہلکاروں نے ہنگامہ آرائی کی کوشش کرنے والوں کوباہر نکال دیا ۔احاطہ کچہری میرپورمیں سیاسی جماعت کے کارکنوں نے ہنگامہ آرائی کی کوشش کی جس پر کارروائی کرتے ہو ئے پولیس اور پاک فوج کے اہلکاروں نے ہنگامہ آرائی کی کوشش کرنے والوں کوباہر نکال دیا ۔21 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے آزادکشمیر بھر میں انتخابی سرگرمیاں اپنے عروج کو پہنچ چکی ہیں،سیاسی جماعتیں اپنے آخری مرکزی جلسوں میں مصروف ہیں۔آج آزادکشمیر کے 10 اضلاع میں الیکشن کے دوران سرکاری ڈیوٹی دینے والے ہزاروں ملازمین اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔دوسری جانب آج ہی پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آزادکشمیر میں چڑہوئی،سہنسہ اور اسلام گڑھ کے مقامات پر تین انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گےجبکہ مختلف مقامات پردیگر سیاسی جماعتوں کی بھی انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں