- الإعلانات -

ترکی کی بغاوت میں ملوث ہونے کا الزام بےبنیاد ہے،امریکا

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت میں امریکی کے ملوث ہونے کے دعوے جھوٹے اور دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے نقصان دہ ہیں ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے جان کربی کے مطابق وزیر خارجہ جان کیری نے ترک ہم منصب کو ٹیلی فون کرکے بتایا کہ ترک عوام کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جمعہ کے روز ناکام بغاوت کی کوشش میں امریکا ملوث ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے دعوے بے بنیاد ہیں جس سے دونوں طرفہ تعلقات کو نقصان پہنچے گا ۔

جان کیری نے واضح کیا کہ امریکا ناکام بغاوت کے منصوبے کی تحقیقات میں ترک حکام کی مدد کرنا چاہتاہے تاہم تحقیقات کےد وران قانون تقاضوں کا احترام اور تحمل سےکام لیا جائے