- الإعلانات -

بغاوت کے تمام جراثیم کو ختم کیا جائیگا، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ فتح الله گولن کےگروپ کی فوجی بغاوت عوامی طاقت سےناکام بنائی گئی ، بغاوت کے جراثیم کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ترک صدر کا کہنا ہے کہ یہ 12گھنٹوں کا معاملہ نہیں ہے،صورت حال مکمل طور پرمعمول پر آنے تک عوام تقسیم اسکوائرپرموجود رہیں،فوج میں گولن گروپ کےہررینک کے باغی فوجیوں کوگرفتارکرلیا گیا ۔ رجب طیب اردوان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بغاوت کے جراثیم کو تمام محکموں سے ختم کرنےکاکام جاری رہےگا