- الإعلانات -

جان بچانے کیلئے زرداری نے دبئی میں پناہ لی.ذوالفقار مرزا

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ذوالفقار علی مرزا کا کہنا ہے کہ زرداری نے دبئی میں پناہ لی ہے، جب کہ پارٹی کی صفائی بلاول بھٹو کی ذمہ داری ہے۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفت گو میں پیپلزپارٹی کے باغی جیالے ذوالقفار مرزا کا کہنا تھا کہ زرداری اور ساتھی مکافات عمل کا شکار ہیں، مجھے نقصان پہنچانے والے خود خوار ہو رہے ہیں۔ ذوالفقار مرزا کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم گرفتار ہو چکے ہیں، اس وجہ سے اپنی جان بچانے کیلئے زرداری نے دبئی میں پناہ لی ہے۔ آرمی چیف کا ذکر کرتے ہوئے باغی جیالے کا کہنا تھا کہ آج عوام جنرل راحیل شریف کی طرف دیکھ رہے ہیں، جنرل راحیل شریف نے سندھ کی عوام سکون پہنچایا ہے۔