- الإعلانات -

پاکستانی ڈرون ”براق “ کی کامیابی پر بھارتی میڈیا بو کھلاہٹ کا شکار

نئی دہلی : پاکستان کے ڈرون ‘براق’ نے تین دہشت گردوں کو ٹھکانے کیا لگایا تو بھارت کی آنکھیں کُھل گئیں، کان کھڑے ہوگئے، انگلیاں دانتوں تلے آگئیں، بھارتی میڈیا نے ‘براق’ کی خبر پر بوکھلاہٹ کا ثبوت دے ڈالا۔ پاکستانی ساختہ ڈرون نے بھارت کو ڈرا دیا، ڈرون ‘براق’ کے حملے میں تین دہشت گردوں کی موت کی خبر سُن کر دلی سرکار سناٹے میں آگئی، بھارتی ذرائع ابلاغ پر’براق’ کی خبربجلی کی رفتارسے پھیل گئی۔ ٹائمز آف انڈیا نے لکھا کہ ‘حملہ کا مطلب ہوا کہ پاکستان ریموٹ کنٹرول طیارے سے دشمن کا خاتمہ کرنے والے چند ملکوں کے کلب میں شامل ہوگیا، ساتھ ہی یہ شک بھی ظاہرکردیا کہ ‘براق’ چینی ساختہ ڈرون سے ملتا جُلتا ہے۔ دا ہندو، آؤٹ لُک، اوراکنامک ٹائمزسمیت دیگر بھارتی اخبارات نے پاکستانی ڈرون کی خبر خوب لی اور پاکستان کی اس ٹیکنالوجی پرتشویش ظاہر کی، جو بھارت کے پاس نہیں ہے