- الإعلانات -

پاکستان عوامی تحریک کا ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

لاہور: پاکستان عوامی تحریک نے این اے154 لودھراں سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا،خواجہ عامر فرید کوریجہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیاہے،منگل کے روزپاکستان عوامی تحریک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی الیکشن میں عوامی تحریک بھر پور حصہ لے گی اس حوالے سے پارٹی قائد طاہر القادری نے خواجہ عامر فرید کوریجہ کوپارٹی ٹکٹ بھی جاری کر دیاہے جبکہ این اے 122 اورپی کے147 میں تین امیدواروں کے نام زیر غور ہیں جن کا جلد حتمی اعلان کیا جائیگا،عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ناکام ہو چکے ہیں ملک کی حالت ابتر ہوگئی ہے،لوگوں کوبنیادی حقوق بھی حاصل نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن اور بلدیاتی الیکشن میں حکمرانوں کا بھر پور مقابلہ کریں گے ،میدان کو کسی صورت خالی نہیں چھوڑا جائیگا،انہوں نے پارٹی امید واروں کو ہدایت کی کہ این اے 154 لودھراں میں بھر پور الیکشن مہم چلائی جائے اورعوامی رابطے بڑھائیں تا کہ الیکشن میں حکومت کو ٹف ٹائم دیا جاسکے۔