- الإعلانات -

کراچی آپریشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ وزیراعظم نوازشریف

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے دیئے گئے بیان پر دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے انہیں سمجھ نہیں آتی کہ انہوں نے ایسابیان کیوں دیاہے ،کراچی آپریشن دہشتگردوں کیخلاف ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے سندھ کے نمائندوں کا اجلاس ہوا جس دوران وزیراعظم نے ناراض پارٹی روکروں کو منانے کی ہدایات جاری کیں ہیں ۔دوران اجلاس نوازشریف کا کہناتھا کہ کراچی آپریشن کسی تنظیم کیخلاف نہیں ہے بلکہ دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف ہے اس لیے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔وزیراعظم کا کہناتھا کہ پنجاب میں جب ہماری حکومت تھی تو اس وقت گورنر راج لگایا گیا لیکن ہم نے کسی بھی صوبے کے معاملات میں مداخلت نہیں کی ،ہم سب کو عزت دیتے ہیں اور ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بحیثیت صدر آصف زرداری کو ان کے ریٹائر ہونے پر ان کے عز ت میں تقریب منعقد کی لیکن سمجھ نہیں آتی کہ انہوں نے اس طرح کا بیان کیو ںدیا ۔