- الإعلانات -

امریکی صدر نے طیب اردوان کو تعاون کی پیشکش کردی

وائٹ ہائوس : امریکی صدر نے ترکی کو گزشتہ ہفتے ہونے والی فوجی بغاوت کی چھان بین میں تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔ وائٹ ہائوس کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر نے طیب اردوان کو فون کرکے گزشتہ ہفتے ہونے والی فوجی بغاوت میں تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔

وائٹ ہائوس کے ترجمان جوش ارنیسٹ کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں شریک لوگوں کا مکمل احتساب دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے امریکا بھرپور تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

امریکا اور ترکی کے صدر کے درمیان فتح اللہ گولن کی حوالگی کے مطالبے پر بھی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ ارنیسٹ نے مزید کہا کہ گولن کی حیثیت اور ان کی حوالگی کا فیصلہ ایک قانونی عمل ہے جو امریکی صدر کے جانب سے نہیں کیا گیا۔ یہ امریکا اور ترکی کے درمیان معاہدہ ہے جس کی امریکا ایک طویل عرصے سے تدوین کر رہا ہے