- الإعلانات -

ذاکرنائیک کے خلاف بھارت میں مقدمہ درج کئے جانے کا امکان

معروف اسکالرذاکرنائیک کے خلاف تقریروں کے ذریعے دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزام پر مقدمہ درج کئے جانے کا امکان ہے اس معاملے پر بھارتی وزارت داخلہ قانونی مشاورت بھی کر رہی ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کے مطا بق ذاکرنائیک کی تقاریرمیں قابل اعتراض اورتشدد کی حمایت میں موادملا ہے جس کیلئے ذاکر نائیک کی سیکڑوں ویڈیوز کو بھی دیکھا گیا ہےاور اس پر قانونی مشاورت جاری ہے ۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک پر مبینہ طور پر تقریروں سےحاضرین کو تشدد پراکسانے کا الزام بھی ہے ۔ ذاکر نائیک ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں