- الإعلانات -

بھارتی عدالت میں وزیراعظم نواز شریف کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

انبالہ: بھارتی شہر انبالہ کی عدالت نے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور کشمیر کے علیحدگی پسند رہنماؤں کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ۔ درخواست اینٹی ٹیررسٹ فرنٹ انڈیا نامی تنظیم کی جانب سے غداری کی دفعات کے تحت دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں فوج کے ہاتھوں جاں بحق ہونیوالے شدت پسند برہان وانی کو شہید قرار دینا اور پاکستان میں یومِ سیاہ منانا، بھارت کیخلاف کھلی جنگ ہے۔ عدالت نے یہ درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے اور اس معاملے پر دوبارہ سماعت 25 جولائی کو ہوگی۔