- الإعلانات -

بلوچستان ;پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مستونگ میں گر کر تباہ.

مستونگ: پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ طیارے کی تباہی کے وقت چھلانگ لگانے میں کامیاب ہوگیا ۔فضائیہ کے حکام کے حوالہ سے بتایاگیا ہے کہ طیارہ ویران جگہ پر گرا اس لئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ نامعلوم وجوہ کی بنا پر گرکر تباہ ہوگیا۔پاک فضائیہ کے اعلیٰ حکام نے حادثہ کی تحقیقات کے لئے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا ہے جو اپنی رپورٹ فضائیہ کے سربراہ کو پیش کرے گا۔