- الإعلانات -

برطانیہ کا عراق میں فوج کی تعداد دوگنا کرنے کا اعلان

برطانیہ نے عراقی اور کرد فورسز کو ٹریننگ دینے کے لیے فوجیوں کی تعداد دوگنا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ واشنگٹن میں اتحادی ممالک کے وزراء سے ملاقات کے بعد برطانوی وزیر دفاع مائیکل فالن نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اگلے چند ہفتوں کے دوران مزید ڈھائی سو اضافی اہلکاروں کو تعینات کردیا جائے گا۔ امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے کہا کہ دیگر ممالک سے بھی بات کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں مزید کیا کر سکتے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ چند مہینوں میں وہ داعش کےلیڈر کو اس کے گڑھ میں شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے