- الإعلانات -

چین: تیز بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی ، 78 افراد جاں بحق –

بیجنگ  شمالی اور وسطی چین میں تیز بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی ، مختلف حادثات میں 78 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے ۔

صوبہ ہبئی اور ہنان میں بارش اور سیلاب سے ہزاروں مکان تباہ ہو گئے ، فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔ متاثرہ علاقوں سے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی ۔ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے ۔ مواصلاتی اور آمد و رفت کا نظام بھی متاثر ہوا ہے ۔ چینی حکام کے مطابق اس سال بارشوں اور سیلاب میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔