- الإعلانات -

شامی شہر حلب میں 3ماہ میں 950شہری ہلاک

شمالی شامی شہر حلب میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران 950سے زائد عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں

سیریئن آبزرویٹری کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان افراد کو حکومتی دستوں اور باغیوں نے ایک دوسرے سے بدلہ لینے کی غرض سے قتل کیا-

ان میں سے 500سے زائد فوجی بمباری اور فضائی کارروائیوں کی زد میں آ کر ہلاک ہوئے جبکہ بقیہ حکومت مخالفت دستوں کے ہاتھوں لقمہ اجل بنے۔

حلب 22اپریل سے ایک مرتبہ پھر لڑائی کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس شہر کا کچھ حصہ اسد کے دستوں اور کچھ دمشق حکومت کے مخالفین کے زیر قبضہ ہے۔