- الإعلانات -

غیرمعیاری کھانا فراہم کرنےوالے ہوٹلوں کیخلاف کاروائی،سیور فوڈ سِیل کرنے کا حکم

اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ کی غیرمعیاری کھانا فراہم کرنےوالے ہوٹلوں کےخلاف کاروائی ،بلیو ایریا اور ایف ٹین میں چھاپے کے دوران سیور فوڈ سمیت 3 ہوٹل سیل کرنے کا حکم،ریستوران ناقص صفائی اور غیر معیاری کھانے پر سیل کئے گئے ،چھاپوں کے دوران 3 افراد گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سیور فوڈ کو ناقص صفائی اور غیر معیاری کھانے پر سیل کیا گیا،سیور فوڈ کے کچن میں کام کرنیوالے ملازمین کے ہیلتھ سرٹیفکیٹ بھی طلب کرلیے گئے کئی ملازمین کے ہیلتھ سرٹیفکیٹس زائد المیعاد نکلے۔ہوٹل مالکان کو جرمانے بھی کئے گئے اورناقص خوراک تلف کردی گئی۔