- الإعلانات -

امریکا: فلوریڈا کے نائٹ کلب میں فائرنگ ، 2افراد ہلاک، 17زخمی

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر فورٹ میرز کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،جہاں مسلح شخص نے نائٹ کلب میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور 17زخمی ہو گئے۔

نائٹ کلب میں نوجوانوں کی ایک پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا،اس وقت پولیس جائے وقوع پر پہنچ چکی ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

گزشتہ ماہ میں امریکی شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے کلب پر حملے کے نتیجے میں 49 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔