- الإعلانات -

سری نگر سے کرفو اٹھا لیا گیا، کشیدگی تاحال برقرار

سری نگر: ہندوستان سے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر سے 17 روز بعد کرفیو اٹھا دیا گیا، تاہم دو ہفتوں بعد بھی وادی میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق کشمیر انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار فاروق احمد لون کا کہنا تھا کہ 26 جولائی (آج ) سے ضلع سری نگر میں نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

تاہم انتظامیہ کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کرفیو مشتعل مظاہرین کے غصے کو کم کرنے کے لیے عارضی طور پر اٹھایا گیا ہے یا مستقل طور پر اٹھا دیا گیا ہے۔