- الإعلانات -

سری نگر میں جھڑپیں، ایک اور کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں کے احتجاجی مارچ کو روکنے کیلئے سری نگر سمیت کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے، سری نگر میں جھڑپوں میں ایک اور کشمیری جاں بحق ہوگیا، حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی میں جمعے تک ہڑتال کی جائے گی۔

مقبوضہ کشمیر میں20 ویں روز بھی کشیدگی بر قرار ہے، سری نگر میں گزشتہ روز مظاہرین اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جن میں ایک کشمیری شہید ہو گیا۔

جھڑپوں کے بعد سری نگر میں دوبارہ کرفیو نافذ کردیاگیا ہے ،گزشتہ روز وادی بھر میں 40 سے زائد مقامات پر کشمیریوں نے بھارتی ظلم وستم کے خلاف مظاہرے کئے ، وادی میں موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی ہے ۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق حریت رہنماسید علی گیلانی اورمیرواعظ عمر فاروق کو گرفتار کرلیا گیا ہے، حریت رہنماؤں نے آج کلگام تک مارچ کرنےکی اپیل کی تھی۔