- الإعلانات -

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری

سری نگر : نو جولائی سے سے جاری رہنا والا بھارتی مطالم کا سلسلہ بیس ویں روز میں داخل ہوگیا، قابض فوج نے جنت نظیر وادی کو  جیل بنا ڈالا، جہاں بربریت کی انتہا ہے۔

اٹوٹ انگ کا راگ الاپنے والا بھارت ستر سال بعد بھی کشمیریوں کو اپنانے میں ناکام ہے، آزادی کی آواز دبانے کیلئے سطح زمین سے لیکر فضاؤں تک پابندی لگا رکھی ہے۔

بھارتی مظالم کیخلاف آج بھی  احتجاج کی کال دی گئی، گزشتہ جمعوں کی طرح اس بار بھی وادی میں شدید کرفیو نافذ رہا، جب کہ حریت رہنما علی شاہ گیلانی کو حراست میں لے لیا گیا ہے-