- الإعلانات -

بھارت:15روپے کے قرض پردلتی جوڑے کا قتل

بھارت میں دلت برادری پر تشدد کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اترپردیش کے ضلع مین پوری میں پیش آیا۔

دلت جوڑے نے ایک دکاندار کو پندرہ روپے دینے تھے۔ دونوں جب سودا لینے دکان پر گئے تو دکاندار نے انہیں پندرہ روپے واپس کرنے کا مطالبہ کیا ۔

اس بات پر ان کے درمیان بحث شروع ہو گئی اور دکاندار نے غصے میں آکر کلہاڑی اٹھائی اور پے در پے وار کرکے دونوں میاں بیوی کو قتل کردیا ۔

میاں اوربیوی کو قریب اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ پولیس نے دکان کے مالک اشوک مشرا کو گرفتار کر لیا ہے ۔