- الإعلانات -

مقبوضہ کشمیر میں فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری، مزید 3 شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں، بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید ہوگئے جبکہ مقبوضہ وادی میں سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد بھی بڑھادی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں 27 ویں روز بھی کشیدگی برقرار ہے ۔ آج بھی وادی میںکرفیو نافذ ہے ۔ گزشتہ روز کے مظاہروں کے بعد کرفیو کا دائرہ کار کئی علاقوں تک پھیلا دیا گیا ہے ، تعلیمی ادارے ،کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند ہے۔

حریت رہنماؤں کی اپیل پر 5 اگست تک ہڑتال کی جائے گی جبکہ جمعے کو بھارتی ظلم وستم کے خلاف احتجاجی مارچ بھی کیا جائے گا۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3کشمیری شہید ہوگئے ،8 جولائی سے اب تک بھارتی جارحیت میں 60 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔