- الإعلانات -

دہشت گردی کا خطرہ: لندن میں 600 اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات

حکام کے مطابق لندن میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر 600 اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے ،لندن کے میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ شہر میں دہشت گرد کارروائی کے جواب میں یہ سیکیورٹی اہلکار بر وقت کارروائی کر سکیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ لندن میں دہشت گردی کا خطرہ اب بھی موجود ہے ۔ جبکہ لندن میں یہ اقدامات فرانس اور جرمنی میں تواتر سے ہونے والے حملوں کے بعد کئے جا رہے ہیں-