- الإعلانات -

پانامہ کاخود کوبلیک لسٹ کرنیوالے ممالک کو’سزا‘ دینے کافیصلہ

پانامہ سٹی:  پانامہ کی حکومت نے پانامہ لیکس انکشافات کے بعد اسے ٹیکس چوروںکی جنت قرار دے کر بلیک لسٹ کرنے والے ممالک کے خلاف اقدام کی غرض سے ایک بل لانے کا اعلان کیاہے۔

اے ایف پی کے مطابق پانامہ حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ اس قانون سازی کے ذریعے ان ممالک سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں یا افرادکے خلاف ٹیکس، تجارت یامائیگریشن کے حوالے سے اقدام کیے جائیں گے جنھوں نے پانامہ کے معاشی مفادات کو نقصان پہنچایایا اس کی ساکھ خراب کرنے کاباعث بنے۔ مذکورہ بل کوبحث اور ووٹنگ کے لیے اب پانامہ کی کانگریس میں بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں آف شورٹیکس کے حوالے سے کام کرنے والی پانامہ کی مشہورلا فرم موزیک فونسیکا کی انتہائی خفیہ دستاویزات کے افشاہون یسیدنیاکی کئی طاقتوراورسیاسی شخصیات کے مالی معاملات عیاں ہوئے۔