- الإعلانات -

ریو میں اولمپک کی افتتاحی تقریب سے قبل مظاہرین کا ریسٹورنٹ پر حملہ

ریو ڈی جنیرو میں اولمپک کی تقریب کے آغاز سے چند گھنٹے قبل اسٹیڈیم کے باہر مظاہرین نے موجودہ حکومت اور اولمپک گیمز کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین کا موقف تھا کہ اولمپک کے اخراجات کو زندگی کے دیگر شعبوں پر لگانا چاہیے ، ان کا کہنا تھا کہ برازیل کو بہتر تعلیم اور صحت عامہ کی ضرورت ہے۔

مشتعل مظاہرین نے ایک ریسٹورنٹ پر بھی حملہ کیا ۔ریسٹورنٹ میں موجود افراد اور عملے کے افراد پناہ لینے کے لیے دوڑے، ایسے میں چند افراد زخمی بھی ہوئے ، اس واقعے کے چند منٹ بعد ہی پولیس موقعے پر پہنچ گئی جنہوں نے مظاہرین کو منتشر کیا۔