- الإعلانات -

افتخار چوہدری کا بھی وزیراعظم کی نااہلی کیلیے ریفرنس دائر کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاكستان جسٹس اینڈ ڈیموكریٹك پارٹی كے سربراہ اور سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لیے ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ جسٹس (ر) افتخار چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف كو قومی اسمبلی كی ركنیت سے نا اہل كرنے سے متعلق آئین كے آرٹیكل 63 كی شق 2 كے تحت اسپیكر قومی اسمبلی كو ریفرنس دائر کیا جائے گا، اس سلسلے میں اسپیكر قومی اسمبلی كو ریفرنس كی كاپی بھجوا دی ہے جب كہ باضابطہ طور پر ہمارے وكلاء پیر كو سپیكرا قومی اسمبلی كو وزیراعظم كے خلاف ریفرنس پیش كریں گے۔