- الإعلانات -

چوہدری نثارکی زیرصدارت اجلاس، بلیک لسٹ امریکی شہری کی پاکستان آمد کے معاملے کا جائزہ

اسلام آباد: وزیرِداخلہ كی زیرصدارت امیگریشن اورغیر ملكیوں  كو ویزے كے اجراءكے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں  وزارتِ داخلہ،ایف آئی اے اور پولیس كے اعلیٰ افسران نے شركت كی جب کہ اجلاس میں  اس بات پربھی غوركیا گیا كہ آئندہ پاكستانی سفارت خانوں  سے كسی غیرملكی كوویزے كا اجراوزارتِ داخلہ كی منظوری كے بغیرنہ كیا جائے۔

وزارت داخلہ كے ترجمان كے مطابق اجلاس میں خاص طور پر امریكی شہری میتھیوبیرٹ كے بلیك لسٹ پر ہونے كے باوجودپاكستانی ویزہ حاصل كرلینے كے معاملے پرغوركیا گیا جب کہ ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتارامریكی شہری  میتھیوبیرٹ كوجاسوس كہنا نامناسب اورقبل از وقت ہے،مذكورہ شخص كو2011میں  جن وجوہات كی بناءپربلیك لسٹ كیا گیا تھا ان میں جاسوسی كی كوئی شق شامل نہیں تھی اورمیتھیوبیرٹ كے واقعے كو ریمنڈڈیوس كے قصے سے جوڑنا كسی طورپربھی مناسب نہیں ، امریكی شہری میتھیوبیرٹ كے بلیك لسٹ ہونے كے باوجوداسے پاكستانی ویزے كااجراہونااورامیگریشن حكام كی جانب سے اسے داخلے كی اجازت ملنے كی ابتدائی رپورٹ وزیرداخلہ كو پیش كر دی گئی ہے۔