- الإعلانات -

بینکاک: تھائی لینڈ میں فوج کےتیارکردہ نئےآئین پر ریفرنڈم

تھائی لینڈ میں فوج کے تیار کردہ نئے آئین کے مسودے پر ریفرنڈم جاری ہے۔

تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں فوج کے تیار کردہ نئے آئین پر عوامی رائے لی جائے گی، نئے آئین کے تحت آئندہ اقتدار میں آنے والی تمام حکومتیں فوج کی شرائط پر حکومت کریں گی۔

ریفرنڈم میں 5کروڑ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ 2014 میں تھائی لینڈ میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔

ادھر تھائی لینڈ کے سابق فوجی جرنیل اور موجودہ وزیراعظم کا کہنا ہےکہ عوام کی جانب سے نئے آئین کے مسودے کو مسترد کیے جانے پر وہ مستعفی نہیں ہوںگے اور عام انتخابات 2017 میں ہوںگے۔