- الإعلانات -

طیب اردوان روسی صدر سے ملاقات کیلئے آج ماسکو پہنچیں گے –

دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں گیس پائپ لائن منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی

ماسکو : ترکی کے صدر طیب اردوان آج ماسکو پہنچیں گے جہاں وہ ناکام بغاوت میں ترک حکومت کا ساتھ دینے پر روسی صدر کا شکریہ ادا کریں گے ۔ ترکی کے صدر طیب اردوان روس کے اہم دورے پر آج ماسکو پہنچ رہے ہیں جہاں وہ روسی ہم منصب ولادی میر پوٹن سے ملاقات کریں گے ، کسی بھی ترک رہنما کا طویل عرصے کے بعد روس کا یہ پہلا دورہ ہے ۔ روسی مشیر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں گیس پائپ لائن منصوبہ دوبارہ شروع کرنے پر بھی بات چیت ہوگی ۔ اس کے علاوہ روس کی جانب سے ترکی میں پہلا نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرنے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوگا ۔ ترک صدر ناکام بغاوت میں حکومت کا ساتھ دینے پر روسی صدر کا شکریہ بھی ادا کریں گے ۔