- الإعلانات -

حرم شریف میں تعمیراتی کرین گر گئی 62 حجاج شہید

مکہ : سعودی عرب میں حرم شریف میں تعمیراتی کرین گر گئی جس کے باعث62 حجاج عازمین کے شہید ہوگئے ہیں جبکہ200سے زائد خمی ہوگئے ہیں۔ سعودی خبررساں ادارے سعودی گیزٹ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مکہ مکرمہ میں حرم شریف میں جاری تعمیراتی کام کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ تعمیراتی کام کے دوران تعمیراتی کرین مسجد میں موجود عازمین پر جاگری جس کے باعث درجنوں عازمین کے جاں بحق اور زخمی ہوجانے کا خدشہ ہے۔ حادثے کے وقت مسجد میں لاکھوں عازمین موجود تھے۔