- الإعلانات -

کوئی طاقت کشمیر کو بھارت سےالگ نہیں کرسکتی،راج ناتھ

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ہٹ دھرمی اور ظلم و زیادتی جاری ہے،وزیر داخلہ راج ناتھ نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی طاقت کشمیرکوبھارت سےالگ نہیں کرسکتی۔

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کسی افسوس کا اظہارنہیں کیا ہے،لیکن دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئےکہا ہے کہ کشمیرمیں سیاسی جماعتوں اوراعتدال پسندگروپوں سےبات چیت پرتیارہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تمام جماعتوں کےنمایندوں پرمشتمل وفدجموں وکشمیربھیجنےکوتیارہے۔ راج ناتھ سنگھ نے بتایا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی زیرصدارت آل پارٹیز کانفرنس جمعےکوہوگی ۔

راج ناتھ سنگھ نے بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کوئی طاقت کشمیرکوبھارت سےالگ نہیں کرسکتی۔۔