- الإعلانات -

طرابلس:شہر سیرت میں داعش کے ہیڈکوارٹر پر فورسز کا قبضہ

طرابلس: لیبیا میں امریکا نواز ملیشیا نے داعش کے ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کرلیا ہے۔ حکومت کی وفادار فورسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر سیرت میں داعش کا ہیڈکوارٹر کا کنٹرول اب انکے قبضے میں ہے، عراق اور شام کے باہر لیبیائی شہر سیرت کو داعش کا اہم گڑھ سمجھا جاتا ہے۔


ترجمان کا کہنا ہے کہ داعش کے جنگجو اب بھی شہر کے تین رہائشی مقامات اور سمندر کے قریبی کمپلیکس میں موجود ہیں، فورسز نے شہر میں قاہم اسپتال اور یونیورسٹی کمپلیکس کا بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں تین اہلکار لقمہ اجل بنے جبکہ داعش کے بیس جنگجو بھی مارے گئے۔

یاد رہے کہ امریکا نے لیبیا میں یکم اگست سے فضائی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا اور اب تک اٹھائیس فضائی کارروائی کی جاچکی ہے، فضائی کارروائی کیلئے لیبیائی حکومت نے امریکا سے درخواست کی تھی۔

امریکی خفیہ ادارے کے مطابق اس ملک میں داعش کے تقریبا چھ ہزار جنگجو موجود ہیں۔ اس سے قبل امریکا نے فروری کے مہینے میں طرابلس کے مضافات میں سبراتھا کے دیہی مقام پر داعش کے ایک تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایا تھا۔ اور ایسی ہی ایک کارروائی گزشتہ برس نومبر میں بھی کی گئی تھی۔