- الإعلانات -

بھارتی فورسز نے کشمیریوں کو نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا

مقبوضہ کشمیر میں 35 ویں روز بھی کشیدگی جاری ہے اور کرفیو بھی اب تک برقرار ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سری نگر میں کشمیریوں کونمازجمعہ کی ادائیگی سےروک دیاگیا، احتجاج کے ڈر سے قابض بھارتی سیکورٹی فورسز نے سری نگر کی جامع مسجد سمیت دیگر شہروں کی بڑی مساجد سیل کردیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماؤں نے ہڑتال کی اپیل اٹھارہ اگست تک بڑھادی ہے۔ہفتہ اور اتوار کو سری نگرکےلال چوک تک ریفرنڈم مارچ کیا جائے گا۔