- الإعلانات -

بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ

سری نگر:  بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں جب کہ مقبوضہ وادی کے صدر مقام سری نگر میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 قابض فوجی زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر کشمیری عوام کی جانب سے مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے جب کہ پوری وادی میں کرفیو کا سماں ہے۔ تاریخی جامعہ مسجد کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں بھارتی فوج کے 5 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ وادی میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جب کہ بھارتی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔