- الإعلانات -

حرم پاک: حادثے میں اٹھارہ پاکستانیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی گی

جدہ : جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل آفتاب احمد کھوکھر نے حرم پاک میں کرین حادثے میں اٹھارہ پاکستانیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کسی پاکستانی کے شہید یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔ پاکستان کی وزارت مذہبی امور حرم شریف میں کرین حادثے کے کئی گھنٹے بعد بھی کسی پاکستان کے شہید یا زخمی نہ ہونے پر مصر رہی حالانکہ جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل آفتاب احمد کھوکھر نے مکہ مکرمہ میں مختلف اسپتالوں کے دورے کے بعد اٹھارہ پاکستانیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، زخمی پاکستانی مکہ کے شاہ فیصل اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق پاکستانی قونصل جنرل نے مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا ہے۔ حکام نے زخمی ہونے والے بارہ پاکستانیوں کے نام جاری کئے ہیں جن میں انعام صفدر، اللہ نواز، امبروبی بی، تاجراں بی بی، نویدہ زہرا، نذرحسین، زاہد شاہ، تسلیم احمد، بخت ملیح خان، زرینہ پروین، صداقت بیگم، اورقدر گل شامل ہیں۔